16 مئی ، 2012
پشاور ... بنوں جیل واقعے پر خیبر پختون خوا کابینہ کا خصوصی اجلاس آج ہوگا۔ وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا میاں افتخار حسین نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہا کہ بدھ کو پشاور میں صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس دن ساڑھے بارہ بجے وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی کی صدارت میں ہو گا۔ جس میں صوبائی وزراء کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ ایک نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس میں بنوں جیل واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی اور اس پر غور کیا جائے گاکابینہ صوبے میں سیکورٹی کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کرے گی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تین حصوں پر مبنی بنوں جیل واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کمشنر اور ڈی پی او بنوں سمیت تقریبا ڈیڑھ سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروئی کی سفارش کی گئی ہے۔ اور آئندہ جیلوں کی سیکیورٹی کو موثر بنانے سے متعلق تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔