پاکستان
16 مئی ، 2012

کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچز قلات میں لوٹ لی گئیں

قلات ... کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچز کوقلات میں قومی شاہراہ پر لوٹ لیا گیا ٹرانسپورٹرز نے احتجاجا قومی شاہراہ بلاک کر دی۔لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافرکوچزکو قلات کے علاقے میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیاجس کے بعدملزمان فرار ہوگئے جبکہ ٹرانسپورٹرزاورمسافروں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاج شروع کر دیاواقعہ کی اطلاع ملنے پرمقامی انتظامیہ نے موقع پرپہنچ کرٹرانسپورٹرو ں سے مذاکرات کے بعد روڈ ٹریفک کیلئے کھلوا دیا تاہم اس دوران ڈیڑھ گھنٹے تک روڈ بلاک رہا جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید خبریں :