16 مئی ، 2012
واشنگٹن… غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ کہ پاک امریکا مذاکرات کے نتیجے میں نیٹو سپلائی آیندہ ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی نیٹو سپلائی کی بحالی تقریبا یقینی ہوچکی ہے تاہم حتمی معاہدے نہیں ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے امریکی کا کہنا ہے کہ پاک امریکا مذاکرات کے نتیجے میں نیٹو سپلائی کی بحالی تقریبا یقینی ہوچکی ہے،تاہم نیٹو سپلائی بحالی سے متعلق کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔امریکی عہدے دار کا کہناتھاکہ امریکی فوج کو سامان افغانستان پہنچانے کیلئے زائد قیمت ادا کرنا پڑسکتی ہے،دوسری جانب واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان پینٹاگون جارج لٹل کا کہنا ہے تھا نیٹو سپلائی سے متعلق پاکستان سے بات چیت جاری ہے،امید ہے کہ افغانستان کیلئے جلد نیٹو سپلائی بحال ہوجائے گی۔ترجمان پیٹناگون کا کہناتھاکہ نیٹو سپلائی امریکا کیلیے بہت اہمیت کے حامل ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی شگاگو میں نیٹو کانفرنس میں شرکت پاک امریکا تعلقات کی سرد جنگ سے واپسی کا علامت ہوگا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے نتیجے میں نیٹوسپلائی بحالی کا فیصلہ ہوچکا ہے اور آئندہ ہفتے سے نیٹو سپلائی بحال ہونے کا امکان ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ماضی کی طرح نومبر میں ہونے والے سلالہ چیک پوسٹ حملے پر امریکا سے معافی اور ڈرون حملوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا رہے گا۔ادھر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ وکٹوریا نولینڈ کا کہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے پاکستان سے بات چیت جاری ہے ان کا کہنا ہے کہ شگاکو میں نیٹو کانفرنس تک نیٹو سپلائی کی بحالی کا اشارہ ملاجائے تو بہت ہی اچھا ہوگا۔