پاکستان
16 مئی ، 2012

ننکانہ صاحب: زمینداروں نے 10 سالہ بچے سے ظلم کی انتہا کر دی

ننکانہ صاحب: زمینداروں نے 10 سالہ بچے سے ظلم کی انتہا کر دی

لاہور…ننکانہ صاحب کے گاوٴں کویرا کلاں میں زمینداروں نے 10 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طورپرظلم کی انتہا کر دی ،معمولی رنجش پر بچے کے بازو بھینس کی دم سے باندھ کر بھگاتے رہے۔ کویرا کلاں کے محنت کش محمد یوسف کا دس سالہ بیٹا قسم علی کھیتوں میں بھینسیں چرا رہا تھا۔ زمیندار محسن علی کھرل کے دو بیٹوں پپو اور مرتضیٰ کے ساتھ معمولی بات پر تکرار ہو گئی جس پر انہوں نے مبینہ طورپربچے کو بھینس کی دم سے باندھ دیا اور بھینس بھگاتے رہے جس سے بچے کی حالت غیر ہو گئی۔بچے کی چیخیں سن گاوٴں کے لوگوں نے وہاں پہنچ کر بچے کی جان چھڑائی۔ قاسم کو میواسپتال لاہورمنتقل کردیا گیا جہاں اسکا علاج جاری ہے۔۔بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ سید والا نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید خبریں :