پاکستان
16 مئی ، 2012

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوگا

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوگا

اسلام آباد…وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں نیٹو سپلائی کی بحالی ‘شکاگو کانفرنس اور پارلیمنٹ کی سفارشات پر لائحہ عمل مرتب کرنے کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال ‘ وزیراعظم کے مستقبل سمیت کئی دیگر اہم امور زیر غور آئیں گے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی اور خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں مالی سال 2012-13 کیلئے وفاقی بجٹ سے متعلق امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزید خبریں :