پاکستان
16 مئی ، 2012

کراچی، مختلف واقعات میں2افراد ہلاک،5زخمی

کراچی، مختلف واقعات میں2افراد ہلاک،5زخمی

کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن ہلاک ہوگیا جبکہ ایم اے جناح روڈ پر شادی کی تقریب میں فائرنگ سے زخمی خاتون چل بسی۔ پرتشدد واقعات میں دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 15 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان حسنین ملک ہلاک ہوگیا۔ مقتول ایک سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 15 بنگلہ بازار اور پاکستان بازار میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ علاقے میں دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا ہے۔ایم اے جناح روڈ کے قریب رتن تلاوٴ کے علاقے میں شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون آج صبح سول اسپتال میں چل بسی۔ گلشن معمار کے علاقے میں ذاتی نوعیت کے جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے، لیاری کے علاقے کلاکوٹ، کلفٹن کے علاقے سی ویو، کریم آباد اور لانڈھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :