پاکستان
16 مئی ، 2012

بابر اعوان کے وکیل نے انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی

بابر اعوان کے وکیل نے انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی

اسلام آباد… سابق وزیر قانون بابراعوان نے توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کئے جانے والے فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر انٹرا کورٹ اپیل عدالتی ہدایت پرواپس لے لی ہے۔ چیف جسٹس افتخارمحمدچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بابراعوان کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کی۔ بابراعوان کے وکیل علی ظفر نے دلائل میں کہاکہ توہین عدالت کیس کی سماعت کرنے والے دو رکنی بنچ میں غیر مشروط معافی نامہ داخل کرایا گیا ، اس کو دو رکنی بنچ نے ابھی تک قبول یا مسترد نہیں کیا ہے، عدالت اگر معافی نامہ پر فیصلہ کے بغیر ٹرائل کرتی ہے تو انہیں اس پر تحفظات ہوں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئے کہ معافی نامہ دراصل اعتراف جرم ہے، عدالت سے صرف درخواست کی جاسکتی ہے اسے ریگولرائز نہیں کیا جاسکتا۔۔عدالت کاذاتی عناد نہیں ہے،تحمل کا مظاہرہ کیا۔بابراعوان کا وکالت لائسنس عارضی معطل کیا، فردجرم سے کیوں ڈر رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے انہیں مشورہ دیا کہ اپیل واپس لے لیں، تمام راستے کیوں بند کرنا چاہتے ہیں،اس پر اپیل واپس لے لی گئی جس کے بعد مقدمے کوبھی نمٹادیاگیا۔

مزید خبریں :