16 مئی ، 2012
اسلام آباد… اسلام آباد میں گزشتہ ماہ حادثہ کا شکار ہونے والے بھوجا ایئرکے مسافر طیارے کا بلیک باکس ڈیٹا، کامیابی سے ڈی کوڈ کرنے کے بعد تفصیلات کے ساتھ پاکستانی حکام کو دے دیا گیاہے ۔ بھوجا ایئرحادثہ کی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ مجاہداسلام نے جیونیوز کو بتایاہے کہ بلیک باکس کو کامیابی سے ڈی کوڈ کرلیا گیا ہے، یہ باکس مکمل اور صحیح حالت میں تھا، اس میں موجود ڈیٹا مکمل محفوظ ملا ہے،انہوں نے بتایاکہ اسکا دیگر شواہد کے ساتھ موازنہ کیا جائے گا، مجاہداسلام نے بتایاکہ بوئنگ کمپنی اور انجن ساز کمپنی کے نمائندوں نے تحقیقات میں مدد کی ہیں اور وہ مزید تعاون کیلئے آئندہ چند روز میں پاکستان آئیں گے۔