پاکستان
16 مئی ، 2012

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا وزیراعظم کیخلاف کیس سننے سے انکار

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا وزیراعظم کیخلاف کیس سننے سے انکار

لاہور… چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس شیخ عظمت سعید نے سپریم کورٹ میں اپنی ممکنہ تقرری کے پیش نظر وزیراعظم کی نااہلی کے لئے دائر درخواستوں کی مزید سماعت سے انکار کر دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان درخواستوں کو کسی دوسرے بینچ میں پیش کیا جائے۔عدالت کے روبرو اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ، تحریک انقلاب اور محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں سزا کے بعد یوسف رضا گیلانی اور ان کی تمام کابینہ نااہل ہوچکی ہے۔ عدالت انہیں ملکی معاملات سے متعلق فیصلے کرنے سے روکے۔ درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کر رہے تھے تاہم گزشتہ روز سپریم کورٹ میں بطور جج تقرری کی اطلاعات کے بعدانہوں نے ان کیسوں کی سماعت سے انکار کردیا۔

مزید خبریں :