16 مئی ، 2012
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن اور ملیر کالا بورڈ میں فائرنگ سے دوافراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملیر میں صورتحال کشیدہ ہے۔ پولیس کے مطابق ملیر کالا بورڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ،مقتول کی شناخت خورشید اقبال کے نام سے ہوئی جو سابق یوسی ناظم بھی تھے۔ ہلاکت کے بعد ملیر،سعود آباد اور لیاقت مارکیٹ میں صورتحال کشیدہ ہوگئی اور نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد دوکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 15 میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص حسنین ملک ہلاک ہوگیا۔ مقتول ایک سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد اورنگی ٹاوٴن سیکٹر 15 بنگلہ بازار اور پاکستان بازار میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی اور علاقے میں دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا ہے۔گلشن معمار کے علاقے میں ذاتی نوعیت کے جھگڑے کے دوران چہریوں کے وار سے باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے، لیاری کے علاقے کلاکوٹ، کلفٹن کے علاقے سی ویو، کریم آباد اور لانڈھی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔