16 مئی ، 2012
ڈیرہ مراد جمالی … ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میرحسن میں پولیس موبائل پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی ذمہ داری کاالعدم تنظیم بی آر۔ اے نے قبول کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے پولیس تھانہ میرحسن کی پولیس موبائل ایک قیدی کو لے کر میرحسن سے ڈیرہ مراد جمالی کی طرف آرہی تھی کہ راستے میں پیرو پل کے مقام پر نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے ساتھ میں پولیس موبائل گزرتے ہی ریمورٹ کنٹرول سے دھماکہ کردیا جس سے ہیڈ کانسٹیبل مقیم احمد ، کاکانسٹبل مقبول احمد، کانسٹیبل گل نواز سمیت پولیس گاڑی میں سوار قیدی موٹن خان بھی شدید زخمی ہوگئے۔ جنھیں طبی امداد کے لئے ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کی ذمہ داری کا لعدم تنظیم بی آر اے نے نامعلوم مقام سے فون کرکے قبول کرلی۔ میرحسن تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔