16 مئی ، 2012
شکارپور…مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ میں پاکستان کارڈ ہے، سندھ کارڈ جن لوگوں کو استعمال کرنا تھا انہوں نے بہت کرلیا،اب سندھ کارڈ نہیں چلے گا۔شکارپور میں مسلم لیگی رہنما سردار اظہر کے رہائش گاہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ میں پاکستان کارڈ ہے، سندھ کارڈ جن لوگوں کو استعمال کرنا تھا انہوں نے بہت کرلیا،سندھ کارڈ میں کریڈٹ نہیں رہا، اب سندھ کارڈ نہیں چلے گا،سندھ کارڈ استعمال کرنے والوں نے اپنی جیبیں بھریں ہیں۔نوازشریف کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، پیپلز پارٹی کو جس نے مشورہ دیا وہ اسی کے خلاف ہوگئے، انہوں نے کہا کہ رحمان ملک دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے ہیں ان کا ماضی کرپشن سے بھرا پڑا ہے، رحمان ملک کی سزا صدر زرداری نے ختم کردی۔نوازشریف کا کہناتھا کہ اگر کالا باغ ڈیم پر سندھ کو تحفظات ہیں تو اس کو آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔