پاکستان
04 اگست ، 2015

سعد عزیز دہشت گردی کی راہ پر کیسے چل نکلا؟

سعد عزیز دہشت گردی کی راہ پر کیسے چل نکلا؟

کراچی......سبین محمود کے قتل اور سانحہ صفورا کا ملزم سعد عزیز دہشت گردی کی راہ پر کیسے چل نکلا؟ اعلیٰ تعلیم یافتہ سعد عزیز کی طرح بھٹکے ہوئے نوجوانوں کی نشان دہی کیسے ہوئی، کتنے نوجوان راہ سے بھٹک گئے ہیں؟؟یہ تہلکہ خیز انکشافات جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں‘‘کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں سے تعلیم یافتہ درجنوں دہشت گرد ہمارے آس پاس موجود ہیں، کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پرحملےمیں گرفتارملزمان میں سعدعزیزبھی شامل تھا، علی رحمان نامی شخص نے سعد عزیزکی ذہن سازی کی، سعد عزیزکچھ عرصہ مذہبی جماعت کے پاس بھی جاتا رہا۔ دریں اثناء ذرائع کا کہنا ہے کہ سانگھڑمیں حساس اداروں کی کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزم سانحہ صفورا میں ملوث ملزمان سے رابطے میں تھا، ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون اورمتعدد سم کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :