Time 26 جون ، 2025
پاکستان

کراچی: اہلِ غزہ سے یکجہتی کا انوکھا انداز، ولیمے کی تقریب کو سرزمینِ فلسطین کے نام کر دیا گیا

کراچی میں ولیمے کی تقریب کو اہلِ غزہ سے اظہارِ یکجہتی کی ایک منفرد مثال بنادیا گیا،ایک جوڑے نے اپنی خوشی کو فلسطینی عوام کے درد کے ساتھ جوڑ دیا۔

کراچی میں ولیمے کی تقریب کو سرزمینِ فلسطین کے نام کردیا گیا۔

تقریب میں فلسطینی پرچموں کی بہار نظر آئی، نغموں کی گونج سنائی دی، خواتین کے گجرے ہوں یا کھانے کی میزیں، ہر منظر میں فلسطین کا رنگ چھایا رہا۔

ولیمے کی تقریب میں شریک مہمانوں کو فلسطینی مفلر اور بیجز دیے گئے جبکہ ننھے بچوں نے بھی “فری فلسطین” کے نعرے لگاکر دنیا کو امن اور آزادی کا پیغام دیا۔ مہمانوں نے فلسطینیوں کی مزاحمت کو سلام پیش کیا۔

تقریب میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی بھی مذمت کی گئی جبکہ بھارت کے خلاف آپریشن"بنیان مرصوص" میں پاک افواج کی بے مثال کامیابی پر خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :