پاکستان

الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے، گلگت اسمبلی کے باہر پولیس اہلکاروں کا احتجاج

الاؤنسز میں اضافہ کیا جائے، گلگت اسمبلی کے باہر پولیس اہلکاروں کا احتجاج
ڈیلی الاؤنس 30 دن کا دیا جائے، راشن، واشنگ اور میڈیکل الاؤنس میں 500 فیصد اضافہ کیا جائے، پولیس اہلکاروں کا مطالبہ— فوٹو: اسکرین گریب

گلگت بلتستان اسمبلی کے باہر پولیس اہلکاروں نے الاؤنسز میں اضافے کیلئے احتجاج کیا۔

بجٹ پر بحث کے دوران پولیس اہل کاروں نے اسمبلی کے باہر احتجاج کیا اور کہا کہ بجٹ میں حکومت نے پولیس فورس کو مکمل نظر انداز کیا ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ ڈیلی الاؤنس 20 دن کا دیا جارہا ہے وہ بھی پرانے ریٹ پر ہے۔

پولیس اہلکاروں نے مطالبہ کیا کہ ڈیلی الاؤنس 30 دن کا دیا جائے، راشن، واشنگ اور میڈیکل الاؤنس میں 500 فیصد اضافہ کیا جائے۔

مظاہرین نے کہاکہ مطالبات پورے نہ ہوئے تو پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کی کال دیں گے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا ایک کھرب 48 ارب کا بجٹ کثرت رائے سے منظور کرلیا  جبکہ ایوان میں اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی کی اور بجٹ کو مسترد کر دیا۔

مزید خبریں :