پاکستان
04 اگست ، 2015

کراچی،قتل کے مجرم شفقت حسین کوکل صبح پھانسی دی جائیگی

کراچی،قتل کے مجرم شفقت حسین کوکل صبح پھانسی دی جائیگی

کراچی.......7سالہ عمیر کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے مجرم شفقت حسین کو کل صبح ساڑھے4 بجے سینٹرل جیل کراچی میں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔عدالت نے 5 ویں مرتبہ شفقت حسین کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے ہیں۔2001ء میں اغوا کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل کئے گئے 7 سات سالہ عمیر کے اہل خانہ کو 14سال بعد بالآخر انصاف ملنے کا یقین ہوگیا ہے۔ مجرم نے کمسن عمیر کو سر پر وار کرکے قتل کیا اور اُس کی لاش 40دن تک گٹر میں چھپائے رکھی۔ انسانیت سوز جرم کے ارتکاب پر 2004ء میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شفقت حسین کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ رواں سال جنوری میں شفقت حسین کے پہلی مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہوئے۔ دوسری مرتبہ 19 مارچ،تیسری مرتبہ 6مئی،چوتھی مرتبہ 9جون جبکہ پانچویں مرتبہ 4اگست کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے۔اس سے قبل انسانی حقوق کی تنظیموں کی مداخلت اور عدالتی حکم امتناع کے باعث شفقت حسین کی سزا پر 4 مرتبہ عمل درآمد روکا جا چکا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ شفقت حسین کی اپیلیں مسترد کرچکی ہیں جبکہ صدر مملکت نے بھی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔

مزید خبریں :