پاکستان
04 اگست ، 2015

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی شیلنگ، 3 شہری شہید، 22 زخمی

ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی شیلنگ، 3 شہری شہید، 22 زخمی

سیالکوٹ ......سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی شیلنگ سے3پاکستانی شہری شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے پوکھلیاں سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت سے سخت احتجاج بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :