04 اگست ، 2015
کراچی.......کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہو جائیں ہوشیار، اب پکڑے گئے تو جیل بھی جانا پڑے اور بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 10 اگست سے نافذ ہونے والے اس قانون میں ابتدائی طور پر بسوں کی چھتوں اور اوور لوڈنگ، سگنل اور ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والے بھی نہیں بچ پائیں گے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو ٹریفک پولیس کا چالان کنندہ افسر موقع پر گرفتار کرکے موٹر وہیکل آرڈیننس کی زیردفعہ 113 کے تحت اسپیشل ٹریفک جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے گا۔ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات ضلع کے اسسٹنٹ کمشنر کو 2013ءسے دیے گئے ہیں۔ خلاف ورزی کرنےوالوں کو 6 ماہ سےلے کر 4 سال تک کی سزا دی جائے گی اور ساتھ ہی بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔