پاکستان
04 اگست ، 2015

آپریشن کے باعث کراچی کی روشنیاں واپس آ رہی ہیں، وزیراعظم

آپریشن کے باعث کراچی کی روشنیاں واپس آ رہی ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد.......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ آپریشن کے باعث کراچی کی روشنیاں واپس آرہی ہیں، ملک کو جلد اندھیروں سے نجات دلائيں گے۔ ن لیگ خیبر پختونخوا کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ پاکستان کو بین الاقوامی برادری میں ترقی یافتہ ملک بنانے کا عزم رکھتے ہیں، اقتصادی راہداری سے پورے خطے میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے،پاکستان کو بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے، قومی مفاد کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج نکل رہے ہيں، آپریشن کے باعث کراچی کی روشنیاں واپس آرہی ہیں، ملک کو جلد اندھیروں سے نجات دلائيں گے۔

مزید خبریں :