پاکستان
04 اگست ، 2015

خیبر پختونخوا پولیس میں تبدیلی نظر آرہی ہے ، پرویز خٹک

خیبر پختونخوا پولیس میں تبدیلی نظر آرہی ہے ، پرویز خٹک

پشاور......وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ آج خیبر پختونخوا پولیس میں تبدیلی نظر آرہی ہے،اب تھانوں میں عوام کی سنی جاتی ہے، یہی تبدیلی ہے۔پولیس شہداء کے ورثاکے لیے بھرتی کوٹے میں اضافےکا اعلان کرتا ہوں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے یوم شہدائے پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پولیس کے شہداءکو سلام پیش کرتا ہوں،اس صوبے کا انتظامی سربراہ ہوں جس کی پولیس نے سب سے زیادہ قربانی دی،شہدا نے اپنا فرض پورا کر دیا، ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہمارا فرض ہے،پولیس میں اصلاحات تحریک انصاف کی اتحادی حکومت کا خواب تھا،پولیس کو ہر قسم کی مداخلت کے بغیر کام کرنے کا موقع دیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو عوام اور حکومت کا اعتماد حاصل ہے،آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی پر فخر ہے،ناصر درانی کا بڑی مشکل سے خیبر پختونخوا تبادلہ کرایا۔

مزید خبریں :