07 اگست ، 2015
دبئی.......پاکستانی اینکرمعید پیرزادہ کودبئی میں گرفتارکرلیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے معید پیرزادہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ ذرائع وزارتِ خارجہ کے مطابق معید پیرزادہ کے ہمراہ ان کی قریبی عزیزہ کوبھی گرفتارکیا گیا ہے،معید پیرزادہ 4 اگست سے دبئی پولیس کی حراست میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق معید پیرزادہ کو جعل سازی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے،انھیں قونصلر تک رسائی دی جارہی ہے۔