10 اگست ، 2015
لاہور.......بلدیاتی انتخاب میں اقلیتی امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار کو لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔ مسیحی برادری کے وکیل طاہربشیر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 13کے تحت اقلیتی امیدواروں کی بلدیاتی انتخاب میں الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوگی جوآئین کے آرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی ہے۔درخواست گذار کے مطابق اقلیتی برادری کے ووٹرزاقلیتی امیدواروں کو اپنے ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کا حق رکھتے ہیں لہذا عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 13کو کالعدم قراردے۔