پاکستان
10 اگست ، 2015

پشاور:تھانہ آغہ میرجانی کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پشاور:تھانہ آغہ میرجانی کے قریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

پشاور..........تھانہ آغہ میرجانی کے قریب فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق ہوگیاجبکہ ہزارخوانی میں کھیتوں سے لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق تھانہ آغا میرجانی کے مین گیٹ کے قریب ایک شخص پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااسےاسپتال پہنچایا جارہا تھا ،تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کو ہزارخوانی کے قریب کھیتوں سے ایک شہری کی لاش بھی ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔ لاش کو بعدازاں پوسٹمارٹم کےلئے مردہ خانہ بھیج دیا گیا۔

مزید خبریں :