10 اگست ، 2015
قلات.......قلات کےعلاقے منگوچر خالق آباد میں ٹریلر الٹنے سے دس افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ٹریلر الٹنے کا افسوسناک واقعہ قلات کے منگوچر خالق آباد بازار میں پیش آیا ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والا ایک ٹریلر بازار سے گزررہا تھا کہ وہ بے قابو ہوگیا اور الٹ گیاجس کے باعث اس کی زد میں آکر دس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔لیویز ذرائع کے مطابق بیشتر ہلاکتیں ٹرالر کے نیچے دب جانے سے ہوئیں۔علاقے میں ریسکیو کا کام جاری ہےجبکہ لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔