پاکستان
10 اگست ، 2015

قصور سانحہ؛ وفاقی وزیر قانون و انصاف کاعدالتی تحقیقات کےحکم کا خیر مقدم

قصور سانحہ؛ وفاقی وزیر قانون و انصاف کاعدالتی تحقیقات کےحکم کا خیر مقدم

اسلام آباد........ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے پنجاب حکومت کی جانب سے عدالتی تحقیقات کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات واقعے کے حقائق پشت پناہی کرنیوالوں کو بے نقاب کر یگی۔وزیر قانون و انصاف پرویز رشید نے قصور واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قصور واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ کوئی بھی مہذب خصوصا ًمشرقی معاشرہ ایسا واقعہ برداشت نہیں کر سکتا ۔کسی اسلامی معاشرے میں ایسے واقعے کو قطعا ًبرداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات واقعے کے حقائق پشت پناہی کرنیوالوں کو بے نقاب کر یگی۔متاثرہ بچوں اور خاندانوں کو بہر صورت انصاف فراہم کریں گے۔غیر انسانی واقعے میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ متاثرین رضا کارانہ طور پر شواہد فراہم کریں گے۔متاثرین تعاون کریں تاکہ مجرم کٹہرے میں لائے جا سکیں۔

مزید خبریں :