پاکستان
10 اگست ، 2015

متحدہ کے رہنما قمر منصور کانجی اسپتال میں دوسری بار طبی معائنہ

متحدہ کے رہنما قمر منصور کانجی اسپتال میں دوسری بار طبی معائنہ

کراچی.......عدالت کے حکم پر ایم کیوا یم کے رہنما قمر منصور کانجی اسپتال میں دوسری بار طبی معائنہ کیا گیا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق عدالت کے حکم پر یم کیوا یم کے رہنما قمر منصور طبی معائنے کے لئے نجی اسپتال پہنچ گئے۔جہاں ان کے مزید ٹیسٹ کئے گئے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق ریڑھ کی ہدی میں تکلیف کے باعث اسپتال دوبارہ لایا گیا ۔گزشتہ میڈیکل چیک اپ میں قمر منصور کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کیا گیا تھا۔ایم آر آئی کی رپورٹ میں کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق نیورسرجن،جنرل فیزیشن سمیت مختلف ماہرین نے قمر منصور کا طبی معائنہ کیا گیا ۔

مزید خبریں :