10 اگست ، 2015
کراچی .........کراچی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی بائیومیٹر ک تصدیق کا عمل سست ہونے کی وجہ سے دردِسر بن گیا۔ عملہ کم ہونے سے روز انہ صرف سو اساتذہ کی تصدیق ہی ممکن ہوپاتی ہے۔پریشانی کے عالم میں کھڑے ، یہ ہیں کراچی کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ جن کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل 12 جون سے شروع ہوا ۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے کراچی کیمپ آفس میں اساتذہ کی تصدیق کا سلسلہ جاری ہے، لیکن تصدیق کا عمل سست ہونے کی وجہ سے اساتذہ مشکل میں پڑ گئے ہیں،کئی گھنٹے کے بعد بھی تصدیق نہیں ہوپاتی ۔بائیومیٹرک تصدیق کے لئے معمور سپر وائیزر کے مطابق عملے کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے کام سست روی کا شکار ہے۔اساتذہ نے بائیومیٹرک تصدیق کے عمل کو ٹاؤن کے مطابق کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔