پاکستان
10 اگست ، 2015

قصور واقعے پر سر شرم سے جھک گیا ہے،عمران خان

قصور واقعے پر سر شرم سے جھک گیا ہے،عمران خان

ہری پور.........چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا ن کا کہنا ہے کہ قصور واقعے پر ان کاسر شرم سے جھک گیا ہے، بچوں سے ظلم ہوا، ان کے والدین کو بلیک میل کیا گیا اور رانا ثناءاللہ کہتے ہیں قصورکا معاملہ زمین کا تنازع ہے۔ ہری پور کے علاقے پنیاں میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن دومختلف سوچوں کا مقابلہ ہے،یہ لوگ مجرموں کو ٹکٹ دیتے ہیں جواقتدار میں آکر مزید پیسے بناتے ہیں،ن لیگ کی پنجاب میں چھٹی مرتبہ حکومت ہے، انہوں نے پنجاب پولیس کو تباہ کردیا ہے،سندھ پولیس کا حال بھی پنجاب پولیس جیسا ہے،خیبرپختون خوا کے احتساب کمیشن نے صوبے کے موجودہ وزیرکے خلاف کارروائی کی،کیا نیب نے نوازشریف یا زرداری کے خلاف کارروائی کی؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی پارلیمنٹ میں قصور کا معاملہ اٹھائے گی،رانا ثنااللہ نے جھوٹ بولا کہ قصورکا معاملہ زمین کا تنازع ہے، قصورمیں ظلم ہوا ہے، جس پر ان کا سرشرم سے جھک گیا،قصور واقعہ سامنے لانے پرمیڈیا کا شکر گزار ہوں، کمزورکی کوئی سننے والا نہیں، متاثرین کو سمجھوتے کے لیےدباؤ ڈالا جارہا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے غازی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک اسلام آباد جاکرمظاہرہ کریں نوازشریف نے بجلی کی قیمت دوگنا مہنگی کردی،عالمی سطح پرڈیزل کی قیمت آدھی ہوگئی،بجلی کی قیمتیں دوگنی کردی گئیں،خیبرپختونخوا میں 18 سے 20 گھنٹے بجلی نہیں آتی۔

مزید خبریں :