پاکستان
17 مئی ، 2012

کراچی:شادی کی تقریب میں فائرنگ ،زیر حراست مشتبہ افراد احتجاج کے بعد رہا

کراچی.. . . .کراچی کے علاقے نیو کراچی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے دولہا اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر باراتیوں کے احتجاج کے بعد چھوڑ دیا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں ملیر کھوکھرا پار سے آنے والے بارات میں شامل افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی،جس کے بعد پولیس نے مشتبہ افراد اور پھولوں سے سجی ہوئی گاڑی میں سوار دولہا کو حراست میں لیکر نیو کراچی تھانے منتقل کیا،جس کے بعد باراتیوں نے تھانے کے باہرآکر احتجاج کیا اور پکڑے گئے افراد کو چھوڑوالیا،لیکن پولیس کاروائی کے باعث شادی کی تقریب شدید متاثر ہوئی اور بارات میں شامل تمام افراد دولہا کی رہائی کے لئے پریشان دکھائی دئیے۔نیو کراچی تھانے کے پولیس حکام نے کاروائی کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات فراہم کرنے سے گرہیز کیا۔

مزید خبریں :