10 اگست ، 2015
لاہور.......پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق نےقصور واقعے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بچوں کو جنسی تشدد سے تحفظ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ لاہور سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام نہ کی گئی تو ان میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کا مزید کہنا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کی تیار کی گئی ویڈیو فلمیں حاصل کرکے ضائع کی جائیں اور اس کاروبار سے منسلک افراد کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔