پاکستان
10 اگست ، 2015

گرمی کی چھٹیاں ختم،اسکول کھل گئے

گرمی کی چھٹیاں ختم،اسکول کھل گئے

اسلام آباد ......گرمی کی چھٹیاں ختم ہونے پر اسکول دوبارہ کھلنے پر پڑھاکو بچے تو پرجوش دکھائی دے رہے تھے، مگر کچھ ایسے بھی ہیں جو چھٹیاں ختم ہونے پر اداس بھی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ ہلکی ہلکی بونداباندی میں بچے خوشی خوشی اسکول پہنچے۔کافی سارا وقت تو دوستوں سے گپ شپ لگاتے اور اساتذہ کو چھٹیوں کے قصے سنانے میں گزر گیا۔ بچوں کا کہنا ہے کہ پہلے یوم آزادی منائیں گے۔ پھر پڑھائی، پڑھائی اور صرف پڑھائی ہوگی۔ اسکول کے پہلے دن بچوں کی حاضری کم رہی۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ طویل تعطیلات کے بعد بچوں کو دوبارہ پڑھائی کی طرف مائل کرنے کیلئے اساتذہ اور والدین کو سخت کوششیں کرنا پڑتی ہیں۔

مزید خبریں :