10 اگست ، 2015
کراچی ......قصور اسکینڈل جیسے شرمناک واقعات کا ذکر فلموں میں بھی کیا گیا ہے،ایسی ہی ایک فلم ہے پیج تھری تھی۔معصوم زندگیوں کے بچپن کو قتل کرنے والوں کے خلاف اصل زندگی کے علاوہ فلموں میں بھی ذکر کیا گیا ہے۔سفاک حقائق پر مبنی فلم پیج تھری میں بھی ایک خاتون صحافی کی کوششیں دکھائی گئی ہیں،لیکن ان کوششوں میں معاشرے کو دیمک کی طرح کھانے والی کرپشن اور اثرو رسوخ آڑے آتا دکھائی دیا اور بااثر افراد ایک بار پھر جیت گئے،صحافی اور پولیس کی کوششوں سے ملزمان سلاخوں کے پیچھے تو گئے،لیکن اس مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کا انجام بھی ہمیشہ کی طرح روایتی ہوا،اوراندھے قانون کے فیصلے سے بالاخر رہائی ملی،اور بچے مقتول بچپن کی طرح انصاف کا بھی قتل ہوگیا۔