پاکستان
10 اگست ، 2015

ہمیں بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا،پرویز مشرف

ہمیں بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا،پرویز مشرف

اسلام آباد..... سابق صدر اور جنرل پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا، بھارت کے وزیراعظم دھمکیاں دے رہے ہیں، وہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ آل پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ کراچی میں رینجرز کی کارروائیوں کے بعد حالات ٹھیک ہیں، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور کراچی میں فرقہ وارانہ ہاتھ بھی ہے، اسے روکنا ہوگا، بلوچستان میں بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے، ہمیں اُسے بھی کاٹنا ہوگا، بلوچستان میں ہزارہ برادری کو مارا جارہا ہے، اسے کنٹرول کرنا ہوگا، فاٹا میں جاری آپریشن ضرب عضب القاعدہ اور ملا فضل اللہ کے خلاف ہے،دعا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیاب ہو،انھوں نے کہا کہ دو سال میں ہمارا قرضہ 18ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، ملک کی معیشت کی صورت حال اس وقت بہت خراب ہے۔

مزید خبریں :