10 اگست ، 2015
قصور........عمران خان کی اہلیہ ریہام خان کا کہنا ہے کہ قصور میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اگر سیکورٹی ایشوز کی وجہ سے نہیں آسکتے تو بے شک نہ آئیں، لیکن ایکشن تو لیں۔ قصور کے گاؤں حسین خان والا کے دورے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریہام خان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے سلسلے میں پنجاب حکومت پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ریہام خان نے تمام سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں سے دراخواست کی کہ اس واقعے پر سیاست نہیں عملی ایکشن کی ضرورت ہے۔ ریہام خان نے اس واقعے کے بارے میں میڈیا کے کردار پر اس کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ یہ واقعہ محض ایک ہیڈ لائن تک محدود نہیں رہنا چاہیے۔