17 مئی ، 2012
لاہور .. . . . .لاہور کے علاقے مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈا کو ہلاک جبکہ 2فرارہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے 2 ڈاکووٴں کی شناخت رمضان عرف جانی اور مصطفی کے نام سے ہوئی۔ ڈاکووٴں پر 5 افراد کے قتل کا الزام تھا۔ ہلاک ہونیوالوں کیخلاف ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج تھے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو فیصل آباد اورچنیوٹ کے رہائشی تھے۔