پاکستان
10 اگست ، 2015

کراچی :اورنگی کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو کو مل گئی

کراچی :اورنگی کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو کو مل گئی

کراچی .......کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دو ملزمان ایک دکان میں ڈکیتی کر کے فرار ہو گئے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔یہ ہے کراچی کا علاقہ اورنگی ٹاؤن نمبر 5،تاریخ ہے 20جولائی،اور وقت ہے شام ساڑھے 7بجے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لال اور ہری شرٹ میں ملبوس دو نوجوانوں نے دکان کے باہر رکھے ہوئے فریج سے کولڈ ڈرنک نکال کر سکون سے بوتلیں پیں، لیکن دکان کے اندر داخل ہوتے ہی ہری شرٹ میں ملبوس شخص نے پستول نکال کردکان کے مالک پر تان لی۔ اسی دوران اس کے ساتھی نے دکان میں موجود خریداروں کو ہراساں کر کے ان کے موبائل فون اوررقم اپنے قبضے میں لینا شروع کردی، جبکہ پستول والے شخص نے دکان کے کاؤنٹر سے پیسے نکالے، ڈکیتی کے دوران ایک ڈاکو نے دکان کے مالک کو مارا پیٹا اور گاہکوں کو ڈرا دھمکا کر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے دکان سے باہر نکل گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دکان کے باہر ملزمان کا ایک اور ساتھی ان کا انتظار کررہا تھا۔ تینوں ملزمان دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز لے کر فرارہوگئے۔

مزید خبریں :