17 مئی ، 2012
کراچی. . . . .کراچی میں راشد مہناس روڈ پر واقع میلینم شاپنگ مال میں رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو شراب کے نشے میں دھت اور مبینہ طور پر بھتہ طلب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔رینجرز حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ راشد مہناس روڈ پر واقع میلینم شاپنگ مال میں رینجرز نے رنگے ہاتھوں تین ملزمان کو ایک ریسٹورنٹ میں سے حراست میں لے لیا ہے،جو ریسٹورنٹس میں موجود افراد سے بدتمیزی اور ہنگامہ آرائی کرنے میں مصروف تھے۔رینجرز حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کا تعلق قوم پرست جماعت سے ہے اور وہ سچل گوٹھ کے رہائشی ہیں،جنھوں نے شراب کے نشے میں دہت ہونے کے بعد بھتہ طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔رینجرز نے کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لائنس والی ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلی ہے۔رینجرز حکام نے بتایا کہ پکڑے گئے تین ملزمان میں سے ایک جامعہ کراچی شعبہ Criminlogy سکینڈ ائیر کا طالب علم ہے۔