پاکستان
17 مئی ، 2012

پشاور: شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ،چار ٹرکوں کو شدید نقصان

پشاور. . . .. پشاورکے نواحی علاقہ بڈہ بیر میں واقعہ سرائے میں کھڑی بجلی کے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آتشزدگی سے چار ٹرکوں کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بڈہ بیر بازارمیں واقعہ ایک سرائے کو عارضی طورپر ٹرکوں کا اڈہ بنایا گیا تھا جہاں رات گئے اچانک کھڑی گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا،فوری طورپر فائربریگیڈ کو اطلاع کردی گئی فائربریگیڈ کے اہلکاروں کی بروقت کوششوں سے آگ پر جلدہی قابوپالیا گیا۔آگ سے اڈہ میں کھڑی چارگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

مزید خبریں :