17 مئی ، 2012
ورجینیا. ... .ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتے ہیں،نیٹو سپلائی روٹ کھولنے کا خیر مقدم کریں گے۔ورجینیا سے جاری ایک بیان میں جنرل ایلن کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے۔ پاکستان میں 2سال میں ہلاکتیں ایساف کی مجموعی ہلاکتوں سے زیادہ ہیں۔ پاکستان نیٹو سپلائی کھولنے کی تیاری کر رہا ہے۔نیٹو سپلائی روٹ کھولنے کا خیر مقدم کریں گے۔