17 مئی ، 2012
واشنگٹن… وہائٹ ہاوٴس نے حکومت پاکستان کو ادائیگیاں محدود کر نے اور نئی پابندیوں کا بل مسترد کر دیا ہے۔ بل میں کہا گیا تھا کہ وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کانگریس کو اس بات کی یقنی دہانی کرائیں گے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ، دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے اور جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے لئے امریکا سے تعاون کر رہا ہے۔ وہائٹ ہاوٴس نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اخراجات کی ادائیگی محدو کرنے اور تصدیق کرنے کی پابندیاں مسترد کردیں۔ وہائٹ ہاوٴس سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ امریکی انتظامیہ کولیشن سپورٹ فنڈ سے پاکستان کے لئے ادائیگی اور اس سے متعلق تصدیق کی پابندیوں کی سختی مخالفت کرتی ہے۔