پاکستان
12 اگست ، 2015

پشاور/چترال : سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن ،22 مشتبہ افراد گرفتار

پشاور/چترال : سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن ،22  مشتبہ افراد گرفتار

پشاور.....پشاور کے علاقے چمکنی اور چترال میں پولیس نے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے22 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی رورل کی نگرانی میں ہونے والی کاروائی میں چمکنی کے علاقے سے 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار افراد میں سے 2 مطلوب مجرمان بھی شامل ہیں۔ آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمان کے قبضے سے 2 کلو سے زیادہ چرس، ایک رائفل ، ایک پستول اور متعدد کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔دریں اثناء چترال میں سرچ آپریشن کے دوران آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

مزید خبریں :