پاکستان
12 اگست ، 2015

پاکستان بھر کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر وں کی فہرست جاری

 پاکستان بھر کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر وں کی فہرست جاری

اسلام آباد........وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان بھر سے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر وں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ ’’ریڈ بک‘‘میں شامل 107ملزمان میں سے 42کا تعلق گوجرانوالہ ڈویژن سے ہے۔انسانی اسمگلروں میں ملوث وزارت داخلہ کو مطلوب گوجرانوالہ ڈویژن کے 42ملزمان میں سے 20کا تعلق گجرات جبکہ 10گوجرانوالہ ،7منڈی بہاؤالدین اور 5سیالکوٹ کے رہائشی ملزمان شامل ہیں۔ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلروں میں کراچی کے 13،راولپنڈی 11،لاہور7،اسلام آباد 4،ملتان اور اٹک کے تین تین ملزمان کے نام بھی شامل ہیں ۔ایف آئی اے حکام کے مطابق پاکستان سے فرار ہونے والے 16خطر ناک انسانی اسمگلروں کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے جن میں سے 5متحدہ عرب امارات ،3ایران،2تھائی لینڈ جبکہ جنیوا ،سعودی عرب،ملیشیا ،سپین اور روس میں رہائش پذیر ایک ایک ملزم شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم ان ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی ہے۔ریڈ بک میں شامل تمام ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کر کے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور جائیدادیں بھی ضبط کر لی جائیں گی۔

مزید خبریں :