13 اگست ، 2015
ہری پور .........ہری پور میں حلقہ این اے 19 کے ضمنی انتخاب میں 20 بائیو میٹرک مشینیں استعمال کی جائیں گی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ، ہری پور میں حلقہ این اے 19 میں 16 اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں دھاندلی سے بچنے کیلیے الیکش کمیشن نے بایومیٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس عمل کیلیے 20 مشینیں استعمال کی جائیں گی ۔