13 اگست ، 2015
اسلام آباد......وزیر اعظم نواز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جلد از جلد مکمل ہونے سے توانائی بحران پر قابو پانے میں ملے گی۔ وزیر اعظم نواز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس میں پاک ایران تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعان بڑھانے کے امور پر بات چیت کی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال سمیت خطے کی سلامتی اور افغان مصالحتی امور پر بھی غور کیا گیا۔