کھیل
14 اگست ، 2015

اے ٹی پی کپ:رافیال نڈال ،نوواک جوکوچ اور جان آئزنر کوارٹر فائنل میں

اے ٹی پی کپ:رافیال نڈال ،نوواک جوکوچ اور جان آئزنر کوارٹر فائنل میں

مانٹریال.........اے ٹی پی کپ میں رافیال نڈال ،نوواک جوکوچ اور جان آئزنر نے کوارٹر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔مانٹریال میں جاری ٹینس ایونٹ میں اسپین کے رافیال نڈال کا سامنا روس کے میخائل یوزنی سےتھا،نڈال نے حریف کو باآسانی چھ تین اور چھ تین سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔ایک اور میچ میں سربیا کے نوواک جوکوچ نے امریکہ کے جیک سوک کو چھ دو اور چھ ایک سے ہراکر لاسٹ ایٹ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔برطانیہ کے اینڈی مرے بھی لگسمبرک کے گائلز ملر کو ہرا کر مانٹریال ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ امریکا کے جان آئزنر نے بھی کوارٹر فائنل اسٹیج کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں :