14 اگست ، 2015
راولپنڈی......یوم آزادی کے سلسلے میں آج پاک آرمی اور پاکستان الیون کے درمیان ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ کھیلا جائے گا، میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی آئی ڈی پیز کے لیے وقف کی جائےگی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق ٹی ٹوینٹی میچ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ میچ راولپنڈی کے آرمی کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ میچ سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔