پاکستان
20 اگست ، 2015

چیف جسٹس پاکستان کا بلٹ پروف مرسیڈیز کار اور سیکورٹی لینے سے انکار

چیف جسٹس پاکستان کا بلٹ پروف مرسیڈیز کار اور سیکورٹی لینے سے انکار

اسلام آباد.........چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے بلٹ پروف مرسیڈیز کار اور سیکورٹی لینے سے ایک بار پھر انکار کردیا ہے، وزیر اعظم نے چیف جسٹس کو سیکورٹی لینے کے لیے خط لکھا تھا،چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے 17اگست کو چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف جسٹس کے زیر استعمال مرسیڈیز گاڑی اور سیکورٹی پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے اس فیصلے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ ملک میں موجودہ سیکورٹی صورتحال کے باعث چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ بلٹ پروف مر سیڈیز کار اور سیکیورٹی پروٹوکول اپنے پاس رکھیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بلٹ پروف مرسیڈیز اور سیکورٹی لینے سے انکار کر دیا ہے اور اس بارے میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے ایک خط کے ذریعے وزیر اعظم کو چیف جسٹس کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

مزید خبریں :