پاکستان
20 اگست ، 2015

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل فائرنگ اور گولہ باری

کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل فائرنگ اور گولہ باری

اسلام آباد....... بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل فائرنگ اور گولہ باری پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہڑپال سیکٹر میں فائرنگ اور گولہ باری کی ، جس سے پاکستانی شہری محمد شریف شہید ہو گیا۔ بھارتی فوج نے دیگر سیکٹرز میں بھی فائرنگ کی جس سے ایک پاکستانی شہید اور 4 زخمی ہوئے۔بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا گیا ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ بھارت 2003 کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

مزید خبریں :