پاکستان
20 اگست ، 2015

ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کی حالت میں بتدریج بہتری

ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل کی حالت میں بتدریج بہتری

کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کی حالت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رشید گوڈیل کےہاتھ،پاؤں اورآنکھوں میں حرکت محسوس کی گئی ہے، جبکہ انہوں نے اشارے سے اللہ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق رشید گوڈیل کی حالت بہترہوتی رہی تو وینٹی لیٹرسےہٹانےکادورانیہ بڑھادیاجائےگا۔

مزید خبریں :