17 مئی ، 2012
اسلام آباد … وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آ ئندہ بجٹ یکم جون کو پیش ہوگا جس میں غریب کو تحفظ دینا حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بات اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ کمیٹی کا اجلاس فوزیہ وہاب کی صدارت میں ہوا۔ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارے میں کمی حکومت کی دوسری ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں انکم ٹیکس کے سلیب میں کمی پر غور کیا جارہا ہے، جن کو 16سے کم کرکے 5سلیب تک کرنے کی تجویز ہے۔